آپؐ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے :مہر خلیل احمد

آپؐ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے :مہر خلیل احمد

میلسی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐکی بعث مبارکہ سے ظلم کے اندھیرے چھٹ گئے اور۔۔۔

 اسلام کی روشنی سے جہان منور ہوا آپؐ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم موجودہ مسائل سے عہدہ براں ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب عیدگاہ روڈ میلسی کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی ؐکی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، قبل ازیں لاہور کے معروف قاری محمد ذیشان حنیف قادری نے قرات مبارکہ کے ذریعے شرکاء کے قلوب کو منور کیا جبکہ ماسٹر شبیر احمد سعیدی مرید حسین فاروقی ساجد رضا سعیدی اور محمد ذیشان نورانی نے خوبصورت کلام پیش کرکے نذرانہ عقیدت پیش کیا ،تقریب میں عزیز اللہ شاہ طاہر ، سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسف زئی ،سجاد احمد سعیدی،سید شیراز حسین کاظمی،مہر عبدالغفار حیدر خان ،حافظ ممتاز احمد راں، محمد عقیل اشرف ،ملک مقبول احمد ملتانی ،واجد شاہ ،محمد الطاف بھٹہ، شیخ ابرار احمد قاری محمد خالد محمد اصغر قادری نے شرکت کی جبکہ محمد اشفاق قادری نے تقریب کی نظامت کے فرائض ادا کیے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں