گگو منڈی، رینجرز کا میپکو نادہندگان کے خلاف آپریشن

گگو منڈی، رینجرز کا میپکو نادہندگان کے خلاف آپریشن

گگو منڈی(نامہ نگار)میپکو اور رینجرز کا نا دہندگان کے خلاف مشترکہ آپریشن سرکل وہاڑی میں درجنوں نا دہندگان زرعی صارفین کے ٹرانسفارمر اُتار لیے گئے ۔۔۔

مقدمات کااندراج تفصیلات کے مطابق میپکو سرکل وہاڑی میں نا دہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن زور شور سے جاری ہے ۔ایس ای میپکو سرکل وہاڑی وسیم اختر نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز رینجر کے جوانوں اور میپکو اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا رانا محمد سلیم کی موجودگی میں 12نا دہندگان کے ٹرانسفارمر اُتار کر اُن کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جن میں انعام دین سکنہ 509۔ای بی ،محمد انور سکنہ 142۔ای بی ،عمر حیات سکنہ 142۔ای بی ،عبدالرحمان سکنہ134۔ای بی ،عبدالغفورسکنہ134۔ای بی، چراغ دین سکنہ بورے والا اور دیگر شامل ہیں ایس ای میپکو وسیم اختر نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں