16ساتھیوں کی برطرفی، میونسپل ملازمین نے ہڑتال کردی

16ساتھیوں کی برطرفی، میونسپل ملازمین نے ہڑتال کردی

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کے 16 ملازمین کی برطرفی،میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے ہڑتال کر دی ۔۔۔

ملازمین کی بحالی اور3ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کامطالبہ،مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی یونین عہدیداروں کا اعلان ،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے شہرکے مختلف وارڈز کے دورہ کے دوران صفائی نہ ہوہے غیر حاضر اور ڈیوٹی نہ دینے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیکر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 16 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا،جن ملازمین کوسروس سے فارغ کیاگیا ان میں 15سینیٹری ورکرزاور1ماشکی محمد عمران،عزیز مائی ،مظہرحسین شاہ،اعجاز حسین شاہ،اعجاز،ساغر عباس راجہ مہتاب ،ذوالفقار ،فیرو ز احمد، باقرشاہ، خضر،اعجاز ، تنویر،مختیار حسین،عون علی،باقر فریدشامل ہیں کو کام نہ کرنے ڈیوٹی پر غیر حاضر رہنے اور ڈسپلنری ایکٹ کے تحت سروس سے فارغ کردیا تھا،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف سی بی اے لیبر یونین سراپا احتجاج ہے ،گزشتہ روز لیبر یونین کے صدر ذوالفقار عرف گلو اور سی پی اے یونین کے رہنما حمید اختر مسیح کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر لیبر یونین کے صدرذوالفقارعرف گلو کا کہنا تھا کہ انہیں 3ماہ سے تنخواہیں اور3ماہ سے پنشن نہیں ملی تنخواہ اور پنشن مانگنا جرم بن گیا اور افسروں نے ہمارے 16ورکروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں