اولڈ ایج ہوم میں 35 ہزار واٹ کا سولر پینل نصب

اولڈ ایج ہوم میں 35 ہزار واٹ کا سولر پینل نصب

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اولڈ ایج ہوم میں 35 ہزار واٹ کے سولر پینل سسٹم کا افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ ایس او ایس فاؤنڈیشن کے تعاون سے اولڈ ایج ہوم کا لوڈ سولر سسٹم پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سولر پینل سسٹم سے بزرگ افراد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔بجلی بلوں کا بوجھ کم ، اخراجات کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم آکر دلی سکون محسوس ہوتا ہے ۔بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اولڈ ایج ہوم کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ سینئر سٹیزن ہماری ذمہ داری، انکو ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔سی ای او ایس او ایس فاؤنڈیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈپٹی سی او بریگیڈیئر ر صوبہ خان ،ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروا ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز ،کیئر ٹیکر اولڈ ایج ہوم نند لعل اور دیگر افسر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں