میپکو ریجن،بلوں کی عدم ادئیگی پر 43 بستیوں کی بجلی منقطع،12 صارف گرفتار

میپکو ریجن،بلوں  کی  عدم  ادئیگی  پر  43  بستیوں  کی  بجلی منقطع،12 صارف گرفتار

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ میپکو ڈسکو سپورٹ یونٹ کی جوائنٹ فورسز کا غیر قانونی بجلی استعمال کرنے اور بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

 مخدوم پور پہوڑاں خانیوال، لڈن وہاڑی، بہاولنگر اور صادق آباد میں ایک کروڑ47 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 43 بستیوں اور ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔میپکو ریجن کے ہارڈ اور ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ روزانہ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ڈے اینڈ نائٹ آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ڈی جی خان شہر میں نائٹ آپریشن میں بجلی چوری کے مرتکب12 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ لڈن سب ڈویژن وہاڑی کے مختلف دیہاتوں میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل وسیم اختر، ایکسین وہاڑی عمار صدیقی اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔وہاڑی میں 22 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 23 رننگ ڈیفالٹرز کی بجلی منقطع، 15بجلی میٹرز بھی اتار لئے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل، ایکسین خانیوال ڈویژن ریحان چوہان اور رینجرز جوانوں نے میپکو ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کیا۔ مخدوم پور پہوڑاں سب ڈویژن کے مختلف دیہاتوںمیں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا بجلی چوری کرنے والے 29افراد کو پکڑ لیا۔فورس نے 4 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ 65لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 3زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتار لئے گئے ۔بجلی چوری کی شرح پر قابوپانے کے لئے چک 10/AHکا ٹرانسفارمر اور 200میٹر ایل ٹی کنڈکٹر بھی اُتارکر قبضہ میں لیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں