اسسٹنٹ کمشنرز کو ہسپتالوں کے روزانہ معائنہ کا حکم
ملتان، شجاع آباد،سکندر آباد (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر،سٹی رپورٹر، نامہ نگار )کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمرہ اچانک تحصیل ہسپتال شجاعباد کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے بریفنگ دی۔
کمشنر مریم خان نے مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے تحصیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ گائنی ،ایمرجنسی ،حفاظتی ٹیکہ جاتاور آؤٹ ڈور میں تمام علاج و معالجہ مکمل فری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو طبی مراکز کی روزانہ انسپکشن کے احکامات دیئے ہیں۔دوسری جانب ملتان کے سکولوں میں پلانٹ اے ٹری فار پاکستان ویژن کا عملی نفاذ کردیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شجاع آباد میں طلباء کیساتھ شجرکاری کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ وطن عزیز کے گرین کوور میں اضافہ کیلئے ہر فرد کو اپنے حصہ کا درخت لگانا ہوگا۔ سکولوں میں شجرکاری سے پودوں کی حفاظت 100 فیصد ممکن ہوسکے گی۔ کمشنر مریم خان،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تعلیمی سہولیات،کلاس رومز کی تفصیلی انسپکشن کی اور کہا کہ تحصیلوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سرکاری سکولز کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیائخوردونوش کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں سے ملاقات کی اور مختلف اشیائخوردونوش کے ریٹس بارے بریفنگ لی۔