جہانیاں ،ایک ہفتے میں لڑکی سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد

جہانیاں ،ایک ہفتے میں لڑکی سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں میں ایک ہفتے میں مختلف علاقوں سے لڑکی سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد،دونوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں اورایک کٹی ہوئی ٹانگ قبضے میں لی گئی،مقامی پولیس وارداتیں ٹریس کرنے میں ناکام ہوگئی۔۔۔

شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 137 دس آر کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔ کنیال نہر لوئر باری دو آب سے بھی تشدد زدہ لاش ملی۔ علاقہ پرویز والا سے بھی 18 سالہ لڑکی کی لاش تحویل میں لی گئی،گزشتہ روز ابراہیم ٹاؤن سے کٹی ہوئی ٹانگ برآمد ہوئی ہے ،آئے روز لاشیں ملنے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے ،مقامی پولیس کی جانب سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے اور بعد ازاں ان لاشوں کو مبینہ طور پر خود کشی قرار دے کر کیس کو ختم کر دیا جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ جہانیاں میں آئے ئے روز تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو رہی ہیں جس سے خاص کر خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیکر وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں