تحصیل وہاڑی ،خصوصی افراد میں 31ہمت کارڈ بمعہ پہلی قسط تقسیم

تحصیل وہاڑی ،خصوصی افراد میں 31ہمت کارڈ بمعہ پہلی قسط تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تحصیل وہاڑی میں افراد باہم معذوری میں 31 ہمت کارڈ بمعہ پہلی قسط مبلغ 10ہزار 500 روپے تقسیم کیے گئے ۔۔۔

مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈاکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے محمد اشفاق صاحب اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔ ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت کوشاں ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سپیشل افراد میں ہمت کارڈز کا اجراء حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور گجر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 2024 افراد باہم معذوری کی سوشل ویلفیئر گورنمنٹ آف پنجاب سے لسٹ موصول ہوئی جن کی تصدیق گریڈ 17 اور 18 کے آفیسران نے کی 1930 افراد کے گھر گھر جا کر تصدیق کی آب افراد باہم معذوری کو بورے والا، میلسی اور وہاڑی میں ہمت کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 500 ہمت کارڈ ضلع وہاڑی میں موصول ہو چکے ہیں باقی بینک آف پنجاب کو موصول ہو رہے ہیں۔ اس میں منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ، جاوید اختر محمود سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور خواجہ محمد سکندر زیشان ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب کی خصوصی کاوش شامل ہے ۔ فراد باہم معذوری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں