ڈی پی اوکاوعدہ وفانہ ہوسکا،پولیس چوکی تاحال غیرفعال

ڈی پی اوکاوعدہ وفانہ ہوسکا،پولیس چوکی تاحال غیرفعال

گگومنڈی(نامہ نگار)ڈی پی اوکاوعدہ وفانہ ہوسکا،پولیس چوکی تاحال غیرفعال،کھلی کچہری میں ڈی پی اومنصورامان نے ایک ہفتہ میں چوکی نثاربوٹاشہیدکوفعال کئے جانے کا حکم دیا تھا۔

تفصیل کے مطابق تقریباًایک ماہ قبل تھانہ گگومنڈی اورتھانہ شیخ فاضل میں کھلی کچہریوں میں علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی منصورامان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ آئی جی پنجاب نے پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکوبحال کردیاہے لیکن تاحال اسے فنکشنل نہیں کیاگیاہے جس پرڈی پی اووہاڑی نے اس وقت کے ڈی ایس پی ظفراقبال ڈوگرکوایک ہفتہ میں پولیس چوکی کوفنکشنل کئے جانے کاحکم دیاتھالیکن ایک ماہ بعد بھی پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکوفنکشنل نہیں کیاگیاہے ۔ مکینوں کاکہناتھاکہ پولیس چوکی فعال نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے ،ڈی پی او اپنے احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے پولیس چوکی کو فوری فعال کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں