9سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

9سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ 9 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔

بچہ اپنا نام اشفاق ولد اسحاق بتاتا ہے اپنا گھر خان گڑھ ضلع مظفرگڑھ بتاتا ہے ۔بچے کو تھانہ گلگشت کی جانب سے گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں دیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں