نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسے امراض پھیلنے لگے

نزلہ، زکام، کھانسی اور  بخار جیسے امراض پھیلنے لگے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار )موسم تبدیل ہوتے ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسے امراض پھیلنے لگتے ہیں۔

سرد اور خشک موسم میں بیماریوں میں اضافے کا تناسب کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے ۔ ٹھنڈی ہوا میں خشک ہوا چلتی ہے اور گرد و غبار میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ جب ہم سانس لیتے ہیں تو گرد و غبار کے ذرات اور جراثیم ناک کے ذریعے ہمارے وجود پر اثر انداز ہوتے ہیں۔سرد موسم میں احتیاط نہ کرنے کے باعث انسان کئی بیماریوں مثلاً نزلہ، زکام، کھانسی، چھینکوں کا آنا، بخار، سرکا درد وغیرہ میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں