اساتذہ نے غیر قانونی ٹی این اے ٹیسٹ کو مسترد کردیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) اساتذہ نے غیر قانونی ٹی این اے ٹیسٹ کو یکسر مسترد کردیا اور ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر حکومت کو واضح پیغام دے دیا۔
کہ وہ کسی صورت پنجاب کے سرکاری سکولوں کی نجکاری، لیوانکیشمنٹ،ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی مستقلی،17-A و دیگر ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع خانیوال کے آفس میں قائدین گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع خانیوال چوہدری نثاراحمد،اقبال ندیم پھل،ڈاکڑ محمد اسلم،رانا عباد،قیصر ندیم عظمت ودیگر سمیت وکلاء ڈسٹرکٹ بارکی نمائندگی کرتے ہوئے عارف خان ایڈووکیٹ،ساجد نوناری ایڈووکیٹ،چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ،فخر عباس سیال ایڈووکیٹ،علی رضا ایڈووکیٹ نمائندہ جماعت اسلامی نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں اور سکولوں کی نجکاری کا سلسلہ نہ روکا تو غیر قانونی اقدامات کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا جائیگا اور حکومت پھر بھی باز نہیں آئی توخانیوال کے بعد لاہور کی سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔