باگڑسرگانہ ،گندے پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں گندے پانی کے جوہڑوں پر مچھروں کی بہتات سے ڈینگی کے خطرات لاحق سپرے نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا جس سے ملیریا بخار پھیلنے لگا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کی زد میں آ کر مختلف بیماری میں مبتلا ہونے لگی ہے ،اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق باگڑ سرگانہ اور اس کی کئی ملحقہ آبادیاں بالخصوص شہر بھر میں گندا پانی گلیوں اور دیگر خالی جگہوں پہ جمع ہونے کی وجہ سے شہر گندے پانی کے جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے ،مچھروں کی بہتات سے ڈینگی بخار پھیلنے کے خطرات بھی لاحق ہونے لگے ہیں ،شہر میں ان پانی کے جوہڑوں پر مچھر مار سپرے نہ ہونے سے جہاں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا ہے وہیں ان کے کاٹنے سے ملیریا بخار بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگو کی اکثریت ملیریا اور دیگر مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے ،یہ مچھر اس قدر زہریلا ہے کہ اس کے کاٹنے کے فوری بعد ہی لوگوں کو تیز بخار ہو جاتا ہے جو کئی کئی روز اترنے کا نام ہی نہیں لیتا ۔