خانیوال میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)موسم کی تبدیلی سے قبل ہی شہر بھر میں گیس کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ میں اضا فہ،سکو ل ٹا ئمنگ کے وقت صبح گیس غا ئب رہنا معمو ل بن گیا،پریشان شہریوں نے وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز سے نو ٹس لینے کی اپیل کر دی۔
شہریوں نے کہا کہ اگر بل بھیجنے ہیں تو گیس بھی بھجیں، پورا دن نہیں تو کم از کم جن اوقا ت میں گیس آنی ہے اس میں تو آئے ،ان کا جب دل کر تا ہے گیس بند کر دیتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریو ں مجید اکر م،اسحا ق خا ن، جا وید، نعیم و دیگر کا کہنا تھا کہ ابھی تو سرد مو سم کا آغا ز ہے ،سردی تو آئی بھی نہیں تو گیس آنا بند ہو گئی ہے ،جب بھی چو لہا جلا ئیں گیس کا نا م و نشا ن نہیں ہو تا ہے ، اگر ہم نے روزا نہ سلنڈر بھروا کر ہی گزا را کر نا ہے تو پھر بل کس با ت کے ادا کر یں، اب اتنے اخرا جا ت کس طرح برداشت کر یں ،صبح ، شام اور دوپہر کو بھی گیس نہیں آتی،روزا نہ تو بچو ں کوباہر سے کھا نا لا کر نہیں کھلا سکتے ۔