سیکرٹری سوشل ویلفیئرکا مظفرگڑھ میں متعلقہ اداروں کا معائنہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید محمود اختر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام کام کرنے والے اداروں صنعت زار، وومن کرائسسز سنٹر،دارالامان اور قصر بہبود کا معائنہ کیا۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ صنعت زار اور قصر بہبود میں زیر تربیت خواتین کو ہنر کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ، فنانس ، بزنس اور اکاؤنٹس سے متعلق بھی آگاہی دی جائے تاکہ جب یہ ہنر سیکھ جائیں تو اپنا بزنس شروع کرسکیں، فارغ التحصیل خواتین کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے تاکہ وہ اپنے مصنوعات گھروں میں تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرسکیں اور ان کو اچھا معاوضہ مل سکے ۔ کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو فری لائسنگ کی آگاہی کی جائے تاکہ وہ آن لائن کام کرسکیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے زیر تربیت خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہنر میں مہارت حاصل کریں اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق اپنے ہنرسے متعلق جدید کورس بھی کریں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے دارالامان میں مقیم خواتین میں گفٹ تقسیم کیے اور احاطے میں پودا لگایا۔