7افراد جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد

7افراد جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں  گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔مخدوم رشید پولیس نے مرغوں پر جوا کھیلتے ہوئے ملزم زاہد اور شاہد کو گرفتار کرلیا ۔

دریں اثنا پاک گیٹ پولیس نے آکڑہ کی پرچیاں فروخت کرتے ہوئے ملزم ظفر حسین کو قابو کیا جبکہ صدر پولیس نے تاش پرجوا کھیلتے ہوئے ملزم عامر ،گل محمد ، کاشف ، طاہر وغیرہ کو تحویل میں لیا جن کے قبضے سے دائو پر لگی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں