پیف ،سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکولوں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا تفصیل کے مطابق پیف نے بچوں کی مانیٹرنگ کے سسٹم تبدیلی کی ہے۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب ایجو کیشن فاونڈیشن نے موجود ما نیٹرنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے اب آن لائن سٹوڈنٹ ویری فکیشن کی جائے گی سکول مالکان انتظامیہ کے تعاون سے بچوں کی روزانہ حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔سکول انفارمیشن سسٹم میں بچوں کی تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت خصوصی خیال رکھا جائے ۔ بذریعہ موبائل یا کیمرے والی تصاویر واضح اور صاف ہوں ممکنہ حد تک ایسی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کریں جو بچے اورکیمرے کی حرکت کی وجہ سے دھندلی ہوگئی ہو تمام تصاویر میں اس مر کو یقینی بنائیں کہ طلب علم کی آنکھیں کھلی ہوئی ہوں اس کے کندھے واضح دکھائی دیں۔