دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،4کیخلاف کارروائی

دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،4کیخلاف کارروائی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی ٹیم کے ہمراہ این ایل سی بائی پاس ملتان میں ناکہ بندی کے دوران 30 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 10 ہزار سے زائد دودھ کی ٹیسٹنگ کی گئی۔4 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل پائے گئے ۔ملاوٹی دودھ تلف کر کے سپلائر کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔اس کے علاوہ ستلج ٹول پلازہ بہاولپور روڈ لودھراں میں ریسٹورنٹ اور پاپڑ یونٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایکسپائرڈ بریڈ رکھنے ،گھی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر ریسٹورنٹ کو 1لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ تیار پاپڑوں پر لیبلنگ نہ کرنے پر پاپڑ یونٹ کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں