اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کاانکریمنٹ یکم دسمبر کو لگے گا

اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کاانکریمنٹ یکم دسمبر کو لگے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر)اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کا سالانہ انریمنٹ یکم دسمبر کو لگے گا ۔

یکم دسمبر 2024کو سالانہ انکریمنٹ لگے گا ۔ ایڈہاک الاؤنس 2024بھی بڑھ جائے۔ پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر بجٹ میں ایک سے سولہ گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک الاؤنس جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس گریڈ کی تنخواہوں میں 20فیصد الاؤنس دیا تھا اور یہ اضافہ رواں بنیادی تنخواہوں پر دیا گیا تھا اس لیے جب سالانہ انکریمنٹ لگائی جائے گی تو ایک سے سولہ تک کی انکریمنٹ پر پچیس فیصد اور سترہ سے بائیس تک کی انکریمنٹ پر بیس فیصد اضافہ ہوجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں