ا ٓگاہی واک ،اے سی شہریوں کوماسک پہناتے رہے

 ا ٓگاہی واک ،اے سی شہریوں کوماسک پہناتے رہے

بورے والا ( نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کی قیادت میں ا ٓگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

واک میں ریسکیو 1122، انجمن تاجران اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد شہریوں کو خود ماسک پہناتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کی قیادت میں ا ٓگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو 1122، انجمن تاجران ، میڈیا نمائندگان او رمعززین شہر نے شرکت کی سموگ آ گاہی واک میونسپل کا رپو ریشن دفتر سے شروع ہو کر کالج روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اپنے ملک کو اپنے پنجاب کو اپنی تحصیل کو سموگ سے پاک کریں ،سموگ نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ہمیں مل کر اس کا سدباب یقینی بنانا ہو گا ممکنہ حد تک گھروں میں رہا جائے ، کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو نہ جلایا جائے سرگرمیوں کو ضرورت کی حد تک محدود کیا جائے ان کہا مزید کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال ضروری کریں تاکہ اس سے بچا جا سکے سموگ کو انشاء اﷲ شکست دیں گے یہ انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں