زرعی ترقی،کسانوں کی خوشحالی حکومتی ہدف،احمدیار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹ،نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع کوٹ ادو کی جانب سے کسانوں کو زیادہ گندم کاشت کرنے کے لئے۔
ایک زرعی سیمینار چودھری عدنان خلیل کے ڈیرے پر منعقد کیا گیا،سیمینارکے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء تھے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرائنے کہا کہ کسان کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی پنجاب حکومت کا خصوصی ہدف ہے گرین ٹریکٹر، سولر ٹیوب ویل، زرعی مشینری اور بلاسود قرضہ جیسی سکیمیں کاشتکاروں کو معاشی طور پر خود کفیل بنائیں گی،انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع کوٹ ادو میں 143 گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی زمینداروں کو دیئے گئے مزید کسانوں کو زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دیئے جائیں گے ،سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کوٹ ادومحمد افضل قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ12.5 ایکٹر سے 25 ایکٹر تک گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کو بذریعہ قرعہ اندازی 1000 لیزر لینڈ لیور انعام میں دیئے جائیں گے جبکہ 25 ایکٹر سے زیادہ گندم کاشت کرنے پر 1000 ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی انعام میں دیئے جائیں گے ،کھادوں کی ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔