زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس میں خود آگاہی و ذہنی نشوونما پر سمینار
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس لودھراں کے ڈیپارٹمنٹل سٹوڈنٹ ایڈوائزرز آفس اور۔
سائیکولوجیکل ویلبیئنگ سوسائٹی نے \"خود آگاہی اور ذہنی نشوونما\" سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار کی نگرانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شبیر چودھری نے کی۔ اس سیشن کی مہمان مس فاطمہ شیخ، کلینکل سائیکولوجسٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں سے تھیں، جنہوں نے کیمپس کے طلباء کے ساتھ ایک تعمیری گفتگو کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شبیر چودھری تھے ، سیمینار کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔ جس میں طلباء کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔