اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن انقلابی قدم، وسیم حسن
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے ورلڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم ڈے کے موقع پر کیک کاٹا ۔
ورلڈ جیو کرافک انفارمیشن سسٹم زمین پر موجود جتنے بھی فیچر ہیں ان کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹم پلس پروجیکٹ زمین اور غیر منقولہ جائیداد میں ٹائٹل کا مکمل اور شفاف ریکارڈ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لوگوں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کے لیے صوبہ پنجاب میں زمینی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے انقلابی اقدام کا آغاز کیا ہے جس کا مجموعی مقصد سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانا اور مدتی تحفظ کی مقررہ سطح کو بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اراضی کے بقیہ حصوں کی ڈیجیٹائزیشن،کچی آبادی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، سب رجسٹرار ریکارڈ رومز کی آٹومیشن بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آف ریونیو، پنجاب ورلڈ بینک کی تکنیکی اور مالی معاونت سے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ (پلس) پروجیکٹ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ہر قسم کی شہری جائیدادوں (سوسائٹی/ اتھارٹیز/ ڈویلپمنٹ ایجنسیوں)، حقوق اور چارجز مجوزہ نظام صرف GIS اور پارسل پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ اس میں \'اسپیشل ڈیٹاانفراسٹرکچر\' (SDI) کی تخلیق کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لیے تمام ممکنہ افعال مہیا کیے گئے ہیں جو مستقبل کی ناگزیر ضرورت ہیں ۔