بورے والا :منشیات کا دھندا نہ کرنے پر بیوی پر چھری سے وار
بورے والا ( نمائندہ دنیا)منشیات کا دھندا نہ کرنے پر شوہر نے بیوی پر چھری کے وار کرکے زخمی کردیا ۔
نجی ہاؤسنگ کالونی میں شاہد تجوانہ نامی نوجوان مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتا ہے اس کی بیوی نے اسے دھندا کرنے سے منع کیا تو اس نے بیوی پر فائرنگ کی کوشش کی تو گولی چیمبر میں پھنس گئی،بعد ازاں اس نے چھری سے وار کرکے خاتون کوزخمی کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔