ٹریفک پولیس آگاہی یونٹ کا سموگ، دھند کے حوالے سے لیکچر

ٹریفک پولیس آگاہی یونٹ کا  سموگ، دھند کے حوالے سے لیکچر

ملتان (کرائم رپورٹر)سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ نے سموگ / دھند کے حوالہ سے روڈ یوزرز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔

 اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر کا کہنا تھا کہ سموگ کے نقصانات سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ شہری اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس یا ییلو پیپر کا استعمال کریں تاکہ دھند کی صورت میں آپ کی گاڑی دوسرے ڈرائیورز کو نظر آسکے ۔ دھند کی صورت میں محتاط طریقہ سے گاڑی کی رفتار کو انتہائی کم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں یا اگر ہو سکے تو کسی محفوظ جگہ پر رک کر دھند ختم ہونے کا انتظار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں