بااثر افراد کا مکان پر قبضہ ،فائرنگ،خواتین پر تشدد
جہانیاں(نمائندہ دنیا)جناح کالونی میں بااثر افراد کا تعمیر شدہ رہائشی مکان پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ پولیس کے نارواسلوک پرمتاثرین نے۔
اہل علاقہ کے ہمراہ لودھراں خانیوال روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا تو پولیس حرکت میں آئی گھر کے دروازے توڑ کر ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا تفصیل کے مطابق جہانیاں جناح کالونی میں بااثر افراد کا تعمیر شدہ رہائشی مکان پر مبینہ قبضہ اور دن دیہاڑے فائرنگ کا واقعہ ،تھانہ جہانیاں پولیس کے نارواسلوک پرمتاثرین نے اہل علاقہ کے ہمراہ لودھراں خانیوال روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین عمران اور دیگر کا کہنا تھاکہ قبضہ کرنے والے ملزموں نے ہمارے گھر پر فائرنگ کی اور گھر میں موجود خواتین پر تشدد کرکے گھر سے نکال دیافائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا متعدد بار کال کرنے پر بھی پولیس موقع پر نہیں پہنچی جب متاثرین نے روڈ بلاک کیا تو پولیس پہنچی اور اہل علاقہ کے ہمراہ گھر کے دروازے توڑ کرملزموں کو گرفتار کرلیا اور کاروائی شروع کردی دوگھنٹے بعدایس ایچ او کی یقین دہانی پر مظاہرین نے روڈ کلیئر کردی ۔