بی زیڈیو،انڈر گریجویٹ سپرنگ 2025ء کی داخلہ پالیسی منظور

بی زیڈیو،انڈر گریجویٹ سپرنگ  2025ء کی داخلہ پالیسی منظور

ملتان(خصوصی رپورٹر)بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈ میشن کمیٹی کا اجلاس ۔ چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید احمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

جس میں انڈر گریجویٹ سپر نگ 2025 میں داخلہ کیلئے پالیسی کی منظوری دی گئی ۔ اور اخبار میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سپرنگ 2025 میں داخلہ کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ۔ مزید برآں بی ایس پانچویں سمسٹر میں داخلوں پر نظر ثانی کر تے ہوئے ۔ انہیں اشتہار کا حصہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں