پارا چنار میں دہشتگردی قابلِ مذمت ہے : اورنگزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار ) اے این آئی پنجاب کے سابق چیف آرگنائزر محمد اسلم خان یوسفزئی، اورنگزیب خان اور۔
حسین علی خان یوسفزئی نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور ان کے چچا محمد اقبال خان کھچی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا لوئر کرم پارا چنار میں سفاکانہ دہشتگردی قابلِ مذمت ہے ۔اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے اور سویلیئنز اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔پی ٹی آئی قومی مفاد میں احتجاج موخر کرے ۔حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔سیاسی بحران ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔تمام سیاسی جماعتیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست اور تمام دوستوں کی عزت کی ہے ۔