الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں ریڑھیاں تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں ریڑھیاں تقسیم

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق بے روزگار افراد میں سبزیوں اور فروٹ سمیت ریڑھیوں کی تقسیم ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر طارق محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی معاشرے کے کمزور اور محنت کشوں کے ساتھ ہے غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اسی لیے آج ان معاشرے کے کمزور اور کم آمدنی والے خاندانوں میں سبزیوں اور فروٹ سے مزین ریڑھیاں تقسیم کی ہیں تاکہ وہ با عزت روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں اس موقع پر سید جاوید حسین شاہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن،چوہدری علی وقاص ،ملک اطہر اعوان ، راؤ منور حسین مہتمم جامعہ اسلامیہ جدیدہ فیصل مسجد ، استاد عرفان،طارق رفیق ، چوہدری فیض رسول ودیگر موجود تھے چوہدری علی وقاص صدر جے آئی یوتھ ضلع وہاڑی نے کہا کہ جو ریڑھی بان کرایہ پر ٹھیلے لیکر کام کرنے پر مجبور تھے ان افراد کو نہ صرف ریڑھیاں مہیا کی گئی ہیں بلکہ ساتھ سبزیاں اور فروٹ بھی دئیے گئے ہیں جبکہ ریڑھیاں حاصل کرنے والے محنت کشوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن ہمیشہ عوام الناس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور آج الخدمت فائونڈیشن ہمارا سہارا بنی ہے تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے دعاکروائی گئی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں