غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈائون،4دفاتر سیل

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈائون،4دفاتر سیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ایم ڈی اے کے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی غیر قانونی ہائوسنگ سکیوں کے خلاف بڑی کارروائی ۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ ٹیموں نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ٹیم نے ناردرن بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے بائی لاز اور قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور واپڈا ٹائون کے سیکٹرای،صدر،اور مالک کے دفاتر سیل کر دیئے ۔بدھلہ روڈ چودھری طاہر کی بے نام ہائوسنگ سکیم کا بکنگ آفس جو کہ پیراں غائب روڈ پر واقع ہے کوسیل کر دیا گیا۔سدرن بائی پاس روڈ پر قاری عبد الرؤف کی سوہنی دھرتی کے نام سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں