22ہزار 778ڈیفالٹرز سے 73کروڑ روپے وصول

22ہزار 778ڈیفالٹرز سے 73کروڑ روپے وصول

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں ماہ کے دوران 22 ہزار778رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 73 کروڑ 52لاکھ روپے وصول کرلئے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں واجبات /بقایاجات اور رننگ بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ یکم تا 26نومبر2024ء کے دوران 18611 گھریلو ڈیفالٹرز سے 32 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار روپے ، 1870نادہندہ تاجروں سے 8کروڑ21لاکھ روپے ، 377ڈیفالٹر صنعتکاروں سے 11 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار روپے اور 1868 نادہندہ کاشتکاروں سے 21کروڑ57لاکھ روپے ریکوری کی گئی ۔ چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا کہ رننگ ڈیفالٹرز کی فہرست میں4سے 6ماہ کی مدت والے 1809صارفین سے 6 کروڑ29لاکھ روپے ، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 63نادہندگان سے 23 لاکھ 30 ہزارروپے اور ایک سے تین سال کی مدت والے 4نادہندگان سے ایک لاکھ 60 ہزارروپے بقایاجات وصول کئے گئے ۔ مستقل نادہندگان کی فہرست میں ایک ماہ کی مدت والے 1122 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 24لاکھ 80 ہزار روپے ، تین ماہ کی مدت والے 2527ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 6کروڑ71لاکھ 20 ہزارروپے ، چار سے چھ ماہ کی مدت والے 2917 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 9 کروڑ 30 لاکھ 20ہزارروپے ، چھ ماہ سے ایک سال کی مدت والے 1218ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 8 کروڑ 29 لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں