پیف ،خراب کارکردگی والے سکولوں سے معاہدے منسوخ

پیف ،خراب کارکردگی والے سکولوں سے معاہدے منسوخ

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے خراب کارکردگی والے سکولوں سے معاہدے منسوخ کرنے کااعلان کردیا ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پیف نے رواں برس 2024میں دو مرتبہ بچوں کی ماہانہ فیسوں میں اضافہ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور مزید اضافے کے لئے کوشاں ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پیف انتظامیہ نے اپنے پارٹنرز سکولوں سے بہتر تعلیم معیار قائم کرنے کی امید رکھی ہے ۔اس سلسلے میں پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں کیو اے ٹی امتحانات میں فیل ہونے والے سکوولوں کی پالیسی ترمیم کے بعد منظور کردی ہے ۔جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اس پالیسی کے تحت خراب کارکردگی والے سکولوں کی شراکت داری ختم کردی جائیگی۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرکے مطابق سابقہ دو برسوں میں فیل ہونیوالے سکولوں کا سٹیٹس فیل ہی رہے گا تاہم ان کو ایک موقع دیا جارہاہے ان کی شرکت داری ختم کرنے کا فیصلہ 2024-25کے کیو اے ٹی امتحانات کے نتائج کے بعد کیا جائے گا اس لئے تمام سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کی مکمل تیاری کرائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں