فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،سینکڑوں لٹر دودھ تلف
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 18 کسی پر ناکہ بندی کے دوران 27 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کم ہونے پر سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ اسی طرح دیسی گھی میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر عزیز ہوٹل چوک پر واقع ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر کوٹلی نجابت میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ مزید پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر بستی تھہیم والی میں پاپڑ فیکٹری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اور غیر محفوظ خوراک کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔