عقیدہ ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:مولانااللہ وسایا

 عقیدہ ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:مولانااللہ وسایا

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) جامعہ خالد بن ولید وہاڑی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت و تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ دینی مدارس عالم اسلام کا اہم ترین اثاثہ ہیں ۔

جس کے ذریعے نوجوان نسل کو علمی اور فکری چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار کیا جاتا ہے تاکہ عملی میدان میں دین اسلام کا حقیقی چہرہ ثابت ہو سکیں غیر مسلم طاقتیں عقیدہ ختم نبوت اور مدارس دینیہ کو اپنے لئے خطرہ محسوس کرتی ہیں پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام مدارس کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے مدارس دینیہ واحد تعلیمی ادارے ہیں جن میں طلبہ و طالبات کو مفت دین تعلیم کے علاوہ جدید عصری علوم کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اس طرح دینی مدارس کا تحفظ وقت کا تقاضا ہے مولانا کفیل شاہ بخاری نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت نے عالم اسلام کے تمام مسالک کو متحد کر دیاہے ختم نبوت ایک ایسا نظریہ ہے جس پر دوسری کوئی رائے نہیں اور اس نظریہ کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مدارس کے ساتھ جڑیں رہیں یہ ہمارا تسلسل ہیں دین کسی کا محتاج نہیں ہے ۔ مولانا عبد القدوس نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے شعائر اسلام کا فروغ وقت کا ایم ترین ضرورت ہے بد قسمتی سے جدیدیت کی آڑ میں شعائر اسلام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں