ڈی پی او کی تھانہ خا ن گڑھ میں کھلی کچہری، مسائل سنے
مظفرگڑھ، خان گڑھ (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی تھانہ خا ن گڑھ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے زمینوں کے تنازعات، تھانہ عملے کے رویے ، مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور امن و امان کے حوالے سے شکایات کیں ،ڈی پی او سید حسنین حیدر نے تمام شکایات کو تحمل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، اور پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے تھانے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو بغیر کسی دباؤ کے فوری حل کریں شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری جیسے اقدامات سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔