بجلی چور قومی مجرم ، بلا امتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں :عمرانہ توقیر
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ۔۔۔
بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 3969استغاثہ متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے جس میں 3965پر مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے اور 67فیصد ریکوری ہوچکی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر عمر انہ توقیر نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں بلا امتیاز کاروائیاں تیز کی جائیں عدالتی کیسز کے حوالے سے دستاویزات قانونی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئیں اس حوالے سے متعلقہ افسران و فیلڈ ملازمین کی ٹریننگ کرائی جائے تاکہ بجلی چور کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو سکے ،ایگر یکلچر ایڈوائزری اینڈ ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت ٹریکٹرز اور لیز لیولر دیئے جائیں گے گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ، غریب مستحق خواتین کو بھینس اور گائے تقسیم کی جا رہی ہیں ۔