شادی بیاہ پر نمود ونمائش،غریب گھرانوں پریشانی کا شکار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)موسم سرما کی آمد سے قبل شادیوں کی بھرمار نے ایک عام آدمی کیلئے پریشانیاں پیدا کردی ہیں دھوم دھام سے شادی کا رواج بچیوں کی شادیوں میں بڑی رکاوٹ بنتا جارہا ہے جبکہ۔۔۔
جہیز کیلئے لڑکے والے اپنے اونچے خاندانوں میں ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کی بچیاں بڑی تعداد میں بن بیائی گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں ،جب تک اسلامی روایات کو فروغ نہیں دیا جاتا اس وقت تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا ۔مالی وسائل کی وجہ سے غربت سے تنگ لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ جہیز جیسی لعنت پر پابندی عائدکرے ۔حکومت غربیوں کی بچیاں بھی باعزت طریقے سے شادی کے بندھن سے بندھ سکیں۔