سنانواں میں ریسکیو 1122 بلڈنگ و آفس کا افتتاح
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ریسکیو انچارج محمد اسامہ ذیشان کے ہمراہ سنانواں میں ریسکیو 1122 بلڈنگ و آفس کا افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پرسابق ٹکٹ ہولڈر عبد الخالق کھر،کسان رہنما ملک اسمعیل کھرسمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،ریسکیو انچارج محمد اسامہ ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنانواں ریسکیو سٹیشن 1122کوایمرجنسی کیلئے 1 ایمبولینس اور3 موٹر بائیک فراہم کیے گئے ،ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ 24گھنٹے ایمرجنسی سروسز مہیا کرے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کو کسی بھی قسم کے ایمرجنسی حالات میں ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے ۔