پیپلزپارٹی سے قبل فیصلے ڈرائنگ رومز میں ہوتے تھے ،رانا خالد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ 30نومبر کو پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔
آج سے کئی سال قبل ذوالفقار علی بھٹو ، ایوب خان کی حکومت سے بطور وزیر خارجہ بغاوت کرنے کے بعد مستعفی ہوئے اور لاہور میں عوامی جماعت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اس سے قبل پاکستان میں عوامی نمائندہ سیاسی پارٹی کا کوئی وجود نہیں تھا اس جماعت کے قیام سے پہلے تمام تر فیصلے ڈرائینگ روم میں چند بیوروکریٹس اور جنرلز کیا کرتے تھے پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور انداز سے منائے گی ۔