میپکو ڈویژنل آفس بوریوالا میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

میپکو ڈویژنل آفس بوریوالا میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

گگو منڈی(نامہ نگار)میپکو ڈویژنل آفس بورے والا میں سیفٹی سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔

ایس ای میپکو سرکل وہاڑی وسیم اختر ،ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا چوہدری محمد اکرم جاوید ،واپڈا ورکرز یونین کے زونل چیئر مین شاہد باری چوہان ،انور حسین بھٹی سمیت سمیت درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای میپکو سرکل وہاڑی وسیم اختر نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعیم البدل نہیں اور اس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کوئی معمولی یا ہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی ایس ۔ای وسیم اختر نے مزید کہا کہ تمام میپکو اہلکاران کا فرض ہے کہ وہ اپنی سیفٹی کے ساتھ ساتھ میپکو کی چیزوں کی سیفٹی بھی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ شاٹ ٹی اینڈ پی کی فراہمی کے لیے وہ بہت جلد چیف آفس جا کر اس کی منظوری حاصل کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں