تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ

تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے کرسچن ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی 25دسمبر کا دن قریب آرہا ہے اور بچے نئے کپڑے اور جوتوں کی وجہ سے پریشان ہیں ملازمین کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں