ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جدت پر مبنی تخلیقی نمائش
ملتان (خصوصی رپورٹر)محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں جدت پر مبنی تخلیقی منصوبوں کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان بھر کی 30 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کی جانب سے منفرد آئیڈیاز نمائش میں پیش کئے گئے ۔نمائش کے موقع پر’’ زراعت اور غذائی تحفظ کے موضوع پر وینچر سپارک ‘‘کا انعقاد بھی کیا گیا جس سے نامور زرعی اور صنعتی ماہرین نے خطاب کیا۔سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اشتیاق احمد رجوانہ، وی سی غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ، وی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ،ڈائریکٹر بی آئی اے ای سی پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈائریکٹر او آر آئی سی پروفیسر ڈاکٹر جنید علی، فیکلٹی ممبران اور سینکڑوں سٹوڈنٹس بھی ایونٹ میں شریک تھے ۔سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔بڑھتی ہوئی عالمی آبادی کے پیش نظر غذائی تحفظ کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب، زرعی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تحقیق نہ ہونے سے ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا۔