ڈپٹی کمشنر کے نوٹس پر عملے نے سیوریج لائن کھول دی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا عوامی شکایات پر نوٹس خانگڑھ میں مختلف مقامات پر سیوریج کے مسائل پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے سیوریج لائن کھول کر پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کردیا۔
تفصیل کے مطابق خانگڑھ میں سیوریج کی بند لائنوں کی وجہ سے سیوریج کے پانی کی روڈز پر رسائی پر عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر میونسپل کمیٹی خانگڑھ نے قلیل وقت میں متعدد مقامات پر سیوریج کی بند لائنوں کو کھول دیا اور سیوریج کے پانی کی مکمل نکاسی کرادی،شہریوں کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا گیا۔