بین الصوبائی منشیات سمگلرسمیت3 شراب فروش گرفتار

 بین الصوبائی منشیات سمگلرسمیت3 شراب فروش گرفتار

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پولیس سرکل کوٹ ادونے بین الصوبائی منشیات سمگلرسمیت3 شراب فروش دھرلئے ،سمگلرسے آدھاکلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 32لٹردیسی شراب برآمد۔

منشیات سمگلرعرصہ دراز سے جنوبی پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کرتاتھا۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم میں تیزی آگئی ہے اورگزشتہ روزپولیس دائرہ دین پناہ پولیس نے کشن نہر پرکار روائی کرتے ہوئے چک نمبر528ٹی ڈی اے کے بین الصوبائی منشیات سمگلر پنوں خان گاڈی کو گرفتار کرکے تورہ بورہ پشتون افغانستان کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریبا آدھا کلو سے زائدچرس برآمدکرلی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس دائرہ دین پناہ نے 3شراب فروشوں خان چوک سے علیم شاہد آرائیں،چھپری اڈہ سے شاہزیب آرائیں اورمظفرگڑھ کنیال سے طاہرحسین بخاری کو گرفتارکرکے تینوں سے مجموعی طورپر32لٹردیسی شراب برآمدکرلی۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں