موجودہ حکومت نے بھی کسانوں کو مایوس کیا :ذوالفقاراعوان
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مرکزی صدر پاکستان اتحاد ملک ذوالفقاراعوان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح کسانوں کو مایوس کردیا ہے زراعت کوتباہی کے دہانے پر۔۔۔
پہنچادیاگیاہے وہ اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر مرکزی راہنماکسان اتحاد امجدافضل، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن چیمہ، چوہدری نذیراحمد، حاجی محمدحنیف، غلام مصطفے چیمہ، چوہدری سعید، بابرسلیم، عبدالمجید، چوہدری محمدانور، عبدالغفور بھٹی، حکیم مشتاق احمد کے علاوہ درجنوں کسان موجود تھے ۔ملک ذوالفقار اعوان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال حکومت نے کسانوں کی گندم اپنے اعلان کردہ ریٹ پر نہ خرید کرکے کسانوں کو نہ صرف قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا دیاگیا بلکہ کسان کو آئندہ کی فصلیں کاشت کرنے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ،ہم کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب نے کسان کو ریلیف دینے کے بجائے کسان کی گندم لوٹ لی ہے اوپر سے واپڈا نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے کسانوں کے گھریلو اور زرعی ٹیوبویلز کے ٹرانسفارمر اتارکرکنکشن منقطع کردیئے جس کا نتیجہ ہے کہ کسان مشکلات میں گِھر چکاہے اس موقع پرموجود کسانوں نے حکومت سے مطالبات کئے کہ کھاد ، زرعی ادویات کے ریٹ کم کئے جائیں گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من اور گناکاریٹ بھی 500 روپے فی من مقررکیا جائے جبکہ کسانوں کے منقطع کئے گئے بجلی کنکشن بحال کئے جائیں اوراتارے گئے ٹرانسفارمردوباہ لگائے جائیں تاکہ کسانوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسک۔ ان کایہ بھی کہناتھاکہ جب تک زراعت کے شعبہ ترقی نہیں کریگا ملک معاشی طور پر ترقی نہیں کرسکے گا انہوں نے حکومت سے کہا کہ ہوش کے ناخن لے اور کسانوں پر کئے جانے ظلم بند کرے ۔