ریکوری اہداف روزانہ کی بنیاد پر پورے کیے جائیں :اشرف صالح

ریکوری اہداف روزانہ کی بنیاد پر پورے کیے جائیں :اشرف صالح

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) ریکوری اہداف روزانہ کی بنیاد پر پورے کیے جائیں 100 فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح نے ریونیو ریکوری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔۔

اجلاس میں تحصیل بھر کے قانونگوز ،پٹواریز ، نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ اسٹاف کو ٹارگٹس روزانہ کی بنیاد پر مکمل کرنے اور نیو اہداف کو بھی تیزی سے مکمل کرنے ون بائی ون پٹواریوں کی ریکوری کا جائزہ لینے اور ریونیو ریکوری اہداف کو روزانہ کی بنیاد پر 100فیصد ہر صورت تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور بورڈ آف ریونیو کے احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں