یوسف کسیلیہ کی کوششوں سے متحارب گروپوں میں صلح
گگو منڈی(نامہ نگار)ایم پی اے کی کوششوں سے متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی ، تقریباً تین ہفتے قبل شہر کی بااثر کاروباری فیملی سابق چیئر مین چوہدری لیاقت علی کے قریبی عزیزوں بیرسٹر میاں مدثر ،میاں عبدالستار اور ۔۔۔
صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن تحصیل بورے والا ملک رضا اعوان کے بیٹوں شمائل وغیرہ کے مابین جھگڑا ہو گیا تھا اور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے ، جھگڑے کے نتیجہ میں شہر میں کشیدگی پھیل رہی تھی ،لیکن چوہدری محمد یوسف کسیلیہ رکن صوبائی اسمبلی ،چوہدری نصر اﷲ جٹ صدر انجمن تاجران گگو منڈی،ملک محمد فاروق سابق چیئر مین ،میاں محمد شہزاد، سابق چیئر مین، ڈاکٹر محمد سرور اور میاں عاقب لیاقت کی کوششوں سے گزشتہ روز شہر کے معززین کے روبرو دونوں گروپوں میں صلح ہو گئی اور فریقین کے بہی خواہوں نے اطمینان کی سانس لی۔