یونین کونسل میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی
باگڑسرگانہ(نامہ نگار) یونین کونسل 35 میں ستھرا پنجاب کے تحت ورکر محنت اور لگن سے کام کرنے میں مصروف ہیں باگڑ سرگانہ اور ۔۔۔
اس کی ملحقہ درجنوں آبادیوں میں ایک عرصہ بعد صاف ستھرا ماحول نظر آتا ہے جس کے لیے یہاں کے عوام ترس گئے تھے آج تقریباً تمام نالیوں کا جو گندا پانی کبھی سولنگ اور سڑکوں پر جمع رہتا تھا وہ اب نظر نہیں آتا ستھرا پنجاب پروگرام شروع ہونے کی بدولت لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ہمیں ان ورکروں کی عزت اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے گاؤں گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ہماری پنجاب حکومت کا یہ عوام کے لیے ایک تحفہ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں عوامی حلقوں محمد خالد محمد ،محمد صفدر، لیاقت علی، اقبال حسین، بلال احمد واجد محمود ودیگر نے حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈپٹی کمشنرخانیوال کا شکریہ ادا کیا ہے