کنو کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے مشاورتی سیشن

کنو کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے مشاورتی سیشن

ملتان(وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کنو کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے ایک مشاورتی سیشن منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں زرعی ماہرین، کنو کے باغبانوں، ایکسپورٹرز اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کنو کے باغبانوں کو نہ صرف منافع بخش مواقع فراہم کیے جائیں گے بلکہ عالمی معیار کے مطابق اس کی پیداوار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں جدید تحقیق کے لیے ’’سنٹر آف ایکسیلینس‘‘ قائم کیا جائے گا اور پنجاب میں کنو کے 3 لاکھ 17 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل باغات کی بحالی کے لیے 1.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ،مشاورتی اجلاس میں بتایا گیا کہ کنو کی معیاری اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں جن میں ماہرین، ایکسپورٹرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی قابل عمل تجاویز کو شامل کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ میں سٹرس ریسرچ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں