تنظیم مغلیہ کی جنرل باڈی کا اجلاس ، اہم فیصلے کرلئے گئے

 تنظیم مغلیہ کی جنرل باڈی کا اجلاس ، اہم فیصلے کرلئے گئے

وہاڑی(نمائندہ دنیا )تنظیم مغلیہ کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین اعجاز حسین مغل ایڈووکیٹ نے کی۔

اجلاس میں آئینی ترمیم،نئی کیبنٹ کے انتخاب، میڈیکل کیمپس، تعلیمی امداد سمیت اہم فیصلے کیے گئے تنظیم مغلیہ کے چیئرمین اعجاز حسین مغل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ فلاح انسانیت کا عظیم کا ہمارے حصے میں آیا۔ تنظیم کے صدر محمد امتیاز مغل، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم اور جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا نے خطاب میں برادری کی سطح پر ویلفیئر کے مزید کام کرنے اور ممبران کو تنظیم میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے تمام ممبران نے سراہا اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین محمد ناصر مرزا، نائب صدور اسلم شاہد مغل، مرزا محمد آصف، مرزا شہزاد احمد، جوائنٹ سیکرٹری مرزا عزیز الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری مرزا فیصل انجم مغل، امیر حمزہ ثاقب مغل، محمد اشرف مغل نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں